Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برداری کو تشویش ہو نی چاہئے، پاکستان

بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برداری کو تشویش ہو نی چاہئے، پاکستان

پاکستان کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہو گا،پاکستانی دفتر خارجہ کا ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بھارت بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا ہماری دفاعی صلاحیت بھارت کو روایتی محاذ پر روکنے کے لئے کافی ہے، بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برداری کو تشویش ہو نی چاہئے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کا کنٹرول بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو سنبھال لینا چاہیے۔

راج ناتھ سنگھ کا سری نگر میں فوجیوں سے خطاب میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا ایٹمی ہتھیار ایسی غیر ذمہ دار اور بدمعاش قوم کے ہاتھ میں محفوظ ہیں؟، میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو آئی اے ای اے کی نگرانی میں لیا جانا چاہیے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت بھارت کو روایتی محاذ پر روکنے کیلئے کافی ہے، بھارت خود ساختہ ایٹمی بلیک میلنگ میں مبتلا ہے، پاکستان کسی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

ترجامن دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیردفاع کا بیان بین الاقوامی اداروں کے مینڈیٹ سے متعلق لاعلمی ظاہر کرتا ہے آئی اے ای اے کے دائرہ اختیار کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہئے، بھابھا اٹامک ریسرچ سینٹر سے تابکار ڈیوائس چوری ہوئی، گزشتہ سال دیہرادون کے علاقے سے 5 افراد ڈیوائس سمیت پکڑے گئے، ایک اور گروہ سے انتہائی زہریلا تابکار مادہ کیلیفورنیم برآمد ہوا، بھارتی گروہ سے برآمد کیلیفورنیم کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر تھی۔

پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں 2021ء کے دوران کیلیفورنیم کی چوری کے 3 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More