Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اعظم کا نام بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل

بھارتی تعلیمی نصابی کتب میں بابر اعظم کو مشہور بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شامل کیا گیا یے

بابر اعظم کا نام بھارتی تعلیمی نصاب میں شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان لیجنڈری بیٹیسمین بابراعظم کو بھارتی سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری اسپورٹس سیکشن میں شامل کیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنی والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نصابی کتاب میں کرکٹرز کے عرفی ناموں پر مبنی سوال لکھا گیا ہے ۔

ٹوئٹر پر وائرل پوسٹ میں کتاب کا صفحہ شئیر کیا گیا ہے ۔

کتاب میں لکھا گیا ہے کہ بھارت میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کھیل ہے اور کرکٹرز مشہور شخصیات ہیں کیا آپ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے عرفی نام جانتے ہیں ؟

آٹھویں جماعت کے طلباء سے سوال میں کہا گیا کہ وہ کرکٹرز کو ان کے متعلقہ عرفی ناموں سے ملائیں

واضح رہے کہ بابر اعظم کا عرفی نام "بوبی” لکھا ہوا ہے ۔

 بھارتی تعلیمی نصابی کتب میں بابر اعظم  مشہور بھارتی ، جنوبی افریقین ،اور ویسٹ اندیز کے کرکٹرز کے ساتھ  نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More