ایلیکس ہیلز نے شاہین آفریدی کو نئی بال کا بہترین باؤلر قرار دے دیا
انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز نے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو نئی بال کا بہترین باؤلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 6 فٹ کی قدامت، بائیں ہاتھ سے گیند کا پیس کے ساتھ سوئنگ ہونا دائیں ہاتھ کے بیٹرز کے لئے خوفناک ہے ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اوربین الااقوامی کرکٹ میں شاہین آفریدی کا سامنا کیا ہے وہ بہترین کھلاڑی ہیں۔
ایلیکس ہیلز آل راؤنڈر شاداب خان کی بھی تعرف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاداب خان بھی ایک مکمل کرکٹرہیں شاداب خان جادؤئی لیگ سپن کے ساتھ تیزی سے رنز بھی جانتے ہیں۔