ایران کے پرامن نیو کلئیر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف
ایرانی صدر نے پاک بھارت کشیدگی میں صورتحال کنٹرول کرنے میں کردار ادا کیا، شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایران کے پرامن نیو کلئیر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، بھات کے ساتھ پانی کے معاملے اور انسداد دہشت گردی ، تھارت پر بات چیت کے لئے تیار ہیں ، جارحیت ہو گی تو پھر ہم بھرپور جواب دیں گے
وزیراعظم شہبازشریف نے ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک ایران ہمارا دوسرا گھر ہے، شاندار استقبال پر ایران حکومت اور حکام کا مشکور ہوں، ایرانی صدر سے مختلف شعبوں میں باہمی امور،دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات ہوئی، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری،کامرس سمیت مختلف معاملات پربات ہوئی، پاکستان ایران کےدرمیان طویل اور تاریخی تعلقات ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایرانی صدر نے پاک بھارت کشیدگی میں صورتحال کنٹرول کرنے میں کردار ادا کیا، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا، پاکستان نے اللہ کے فضل سے مشکل صورتحال سے نجات حاصل کی، پاکستان خطےمیں امن اور استحکام چاہتا ہے، پاکستان تمام مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس تنازع میں تحمل کا مظاہرہ کیا اور پھر ہماری مسلح افواج نے قوم کی حمایت کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہش مند اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں، لوک سبھا کی قرارداد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن کیلیے، پانی کے مسئلے، تجارت اور انسداد دہشت گردی کیلیے بھارت کے ساتھ سنجیدہ بات کرنا چاہتے ہیں، اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو پھر ہم اپنے ملک کا بھرپور دفاع کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، غزہ میں 54 ہزار فلسطینی اسرائیلی بربریت سے شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی برادری کو اب غزہ کے معاملے پر اپنا کردار ادا کر کے جنگ بندی کروانا چاہیے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور ایران کے پُرامن نیوکلیئر پروگرام کی حمایت کرتے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خطاب
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایران کا ایک انتہائی اہم ہمسائیہ ملک ہے، پاکستان اور ایران کا علاقائی امن وسلامتی پر مشترکہ مؤقف ہے، دونوں ممالک امن،ترقی اور تعاون کو فروغ دیناچاہتےہیں، اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ممالک کا مؤقف یکساں ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت،تجارت،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، خطےمیں امن اور استحکام کیلئے ہمسائیہ ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پاکستان بھارت کوامن اور ترقی کیلئے مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے، پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مغربی ممالک خاموش رہ کر اس صورت حال میں انجوائے کررہے ہیں اور اُن کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایرانی صدر نے دورہ کرنے پر وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا۔
