Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

ایران کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

ایران کی ثالثی کی پیشکش پر تاحال پاکستان بھارت کا ردعنل سامنے نہیں آیا

ہہلگام واقع پر پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ پیشکش ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

انھوں نے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کے اس دور میں ایران افہام و تفہیم کے لیے کوششیں کرسکتا ہے۔

تاہم ابھی تک پاکستان اور بھارت کی جانب سے ایرانی وزیرخارجہ کی اس پیشکش پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں رہنماؤں پر کشیدگی میں کمی اور صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پہلگام حملے کے بعد اپنے بھارتی اور پاکستانی ہم منصبوں سے الگ الگ تیلی فونک رابطہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More