Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کا اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ، ایٹمی ریسرچ سینٹر کو شدید نقصان

ایران کا اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ، ایٹمی ریسرچ سینٹر کو شدید نقصان

اسرائیل کے شمالی حصوں کو نشانہ بنایا گیا م سائرن بجنا شروع

ایران نے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر پانچواں میزائیل حملہ کر دیا ، اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدیات کی گئی ہیں۔

دھماکے کے بعد سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو اسرائیل کا دفاع کرےگا اس ملک کےتنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،اسرائیل کے خلاف حملوں میں شدت لارہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے تل ابیب کے جنوب میں اتیمی ریسرچ سینٹر پر حملہ کیا گیا حملے سے ایٹمی ریسرچ سینٹر کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہےکہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے اور دنیا حیران رہ جائے گی،جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی

ایرانی میزائیل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلی ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More