اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں ، پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دیں ، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان دشمنوں کو واضح اور دوٹوک پیغام میں کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے بہے قربانیاں دیں اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں،
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران سپہ سالار نے کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے یکسر مختلف ہیں۔
آ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ایک قوم نہیں، ہمارے آباؤاجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور بے مثال جدوجہد کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارتی میڈیا، سوشل میڈیا روایتی جھوٹے پروپیگنڈا سے تاریخ مسخ نہیں کرسکتا، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔
