Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی

اسلام آبادیونائینڈکے 197رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی  167رنزبناسکی

پی ایس ایل9کے20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو29رنز سے شکست دے دی،

اسلام آباد یونائینڈکے 197رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی 167رنزبناسکی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئیے گئے 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9وکٹوں پر 167رنز بناسکی۔

پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور صرف 18رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ کپتان بابر اعظم صرف پر رن آٹ ہوئے۔صائم ایوب اور محمد حارث نے ایک ایک رن بنایا جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12اور رومین پاول کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

چھٹی وکٹ پر پال والٹر اور عامر جمال نے 107رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو ہزیمت سے بچانے کی کوشش کی۔ عامر جمال نے 87رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6چھکے اور 8چوکے شامل تھے۔ پال والٹر نے 33رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، رومان رئیس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں،حنین شاہ نے بھی دو آؤٹ کیے اور ایک وکٹ نسیم شاہ نے لی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنہیں صائم ایوب نے کلین بولڈ کیا۔

 تیسرے اوور میں 28کے مجموعے پر 15رنز بنا کر کولن منرو بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی صائم نے میدان بدر کیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51گیندوں پر 80رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔

شاداب خان کے ساتھ پہلے 37رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے 65رنز کی پارٹنرشپ بنائی جبکہ سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور جارڈن کاکس کے درمیان 68رنز کی پارٹنر شپ بنی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور جارڈن کاکس نے 39رنز جوڑے۔ کاکس 30اور اعظم 29رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More