Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، امریکہ

مریم نواز کا وزیراعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، امریکہ

امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ مریم نواز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا پاکستانی سیاست میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری ہے، امریکہ  پاکستان کے ساتھ اتحاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکہ اور پاکستان کے مفادات کے لئے اہم سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے پر توجہ متکوز رہے گی،

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ خواتین کو ملک کی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے منتظر ہیں اور پاک امریکہ ویمن سول کونسل سوسائٹی فیصلہ سازی کے دیگر اداروں سے تعاون جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More