Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ سارہ خان کا اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

براہِ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔ سارہ خان‘

لاہور (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے مرحوم والد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

سارہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پینٹنگ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے اپنے والدین کے ساتھ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور تصویر میں بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ ہیں۔


اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس پینٹنگ کو جنت کا پہلا لمحہ کہا جاتا ہے انہوں نے جذباتی انداز میں والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اُس دن کا انتظار نہیں کر سکتی کہ جب ہم انشاء اللّہ دوبارہ ایک ساتھ ہوں گے۔‘
اداکارہ نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم میرے والدین کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔‘

.یہاں یہ یاد رہے کہ سارہ خان کے والد جمعے کی رات انتقال کرگئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More