Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اب کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا ۔ نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی نے مشروہ دیا کہ کہ خود کو ایسا بنا لو پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں ار آپ کے پیچھے بھاگیں۔

اب کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا ۔ نواز الدین صدیقی

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اپنی تمام فلموں میں کافی مشکل اور مختلف کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں اور ہر مشکل کردار کو وہ بہترین انداز میں ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی اس جدو جہد کے بارے میں بات کی جو کہ اُنہوں نے فلمی دنیا میں اپنا نام بنائے کے لیے کی۔

بالی ووڈ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب نواز الدین مشہور ہالی ووڈ ہدایتکار رابرٹو جیرالٹ کی فلم "لکشمن لوپیز” میں مرکزی کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔

اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ جب تک انہیں ہالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار نہیں ملے گا وہ فلم میں کام نہیں کریں گے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ "اپنے کیریئر میں میں نے بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں گے تو بھی میں کوئی چھوٹا کردار نہیں کروں گا”۔

اُنہوں نے کہا کہ اس انڈسٹری میں اب تک کہ اپنے پورے کیرئیر میں بہت سی فلموں میں کام کیا ہے جہاں میں نے کئی چھوٹے چھوٹے کردار بھی کیے لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کوئی مجھے 25 کروڑ بھی دے تو اب میں کوئی چھوٹا کردار ادا نہیں کروں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام کی ضمنی مصنوعات ہیں تو اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے کریں گے تو پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگے گی لیکن اگر آپ خود ان کا پیچھا کریں گے تو آپ انہیں کبھی نہیں پاسکیں گے تو صرف اچھا کام کرتے رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین نے قسم کھائی کہ جب تک انہیں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش نہیں کی جائے گی وہ کوئی غیر ملکی فلم نہیں کریں گے۔

نواز الدین صدیقی نے مشروہ دیا کہ کہ خود کو ایسا بنا لو پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں ار آپ کے پیچھے بھاگیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More