Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے، صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر برقرار

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے، صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر برقرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے بہترین ٹی ٹوئنٹی بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بدھ کو جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 753 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

پاکستان کے دیگر ٹی ٹوئنٹی بولرز میں محمد نواز 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بلے باز ہیں۔

بھارت کے ایشان کشن دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ابھیشیک شرما ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر بیٹرز میں صائم ایوب 40ویں، بابر اعظم 42ویں اور ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا پہلے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان ایک درجہ ترقی کے بعد 18ویں اور بابر اعظم 19ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سعود شکیل 23ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ سلمان علی آغا دو درجے تنزلی کے بعد 28ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں نعمان علی پاکستان کے سب سے زیادہ درجہ بندی رکھنے والے بولر ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس دو، دو درجے ترقی کے بعد بالترتیب 25ویں اور 26ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More