Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی پرائز منی کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی پرائز منی کا اعلان 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی پرائز منی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر پرائز منی میں 10 ملین امریکی دالر رکھے گئے ہین ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو 4  ملین جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 2 ملین ڈالرز ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرجبکہ سیمی فائنل سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر والی ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ کل 10 ٹیموں میں سے پہلے مرحلے میں 6 ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گی۔

ایونٹ میں 45 گروپ میچ کھیلے جائیں گے ہر گروپ میچ کی فاتح ٹیم کو 40 ہزار دالرز دئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر 2023 کو نریندر اسٹیڈیم احمد آباد میں ہو گا اور فائنل بھی اسی میدان میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More