20 اکتوبر کونیو کراچی سے اغوا ہونے والے 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں برآمد

دونوں کم سن بھائیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا۔پولیس

کراچی(نیوز پلس) 20 اکتوبر کونیو کراچی سے اغوا ہونے والے 2 کم سن بھائیوں کی لاشیں برآمد، پولیس کے مطابق دونوں کم سن بھائیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ والد نے بچوں کے 2 چچاؤں پر اغوا کا الزام لگایا تھا۔نیو کراچی 6 نمبر قبرستان سے ملنے والی 2 بچوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، دونوں لاشوں کو سگے بھائی علی رضا اور اذان کے نام سے شناخت کیا گیا۔ دونوں بھائیوں کو 20 اکتوبر کو نیوکراچی سے اغوا کیا گیا تھا، بچوں کے اغوا کا مقدمہ نیو کراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔دونوں لاشوں کو لواحقین نے کپڑوں کی مدد سے شناخت کیا، پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، بچوں کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی جائے گی۔

سگے بھائی علی رضا اور اذان
Comments (0)
Add Comment