یہ پوسٹ تمھارے لئے ہے ابراہیم ۔ اداکارہ حرا مانی

مجھے تم پر فخر ہے

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکارہ حرا مانی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اپنے چھوٹے بیٹے ابراہیم کو دل کھول کر داد دی اور ساتھ حرا مانی نے انسٹاگرام پر چھوٹے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کا کیپشن نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا بلکہ ان کے مداحوں نے انہیں بہت دعائیں اور تعریفی کلمات بھی کہے۔

اداکارہ حرا نے بیٹے ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ پوسٹ تمہارے لیے ہے ابراہیم، تم نے امتحانات میں نقل نہیں کی، میرے کہنے پر بھی نہیں کی، مجھے تم پر فخر ہے’۔

اداکارہ نے لکھا کہ ‘مجھے تم پر غصہ تو آیا کہ کرلیتے نقل آن لائن امتحان میں کس کو پتا لگنا تھا لیکن تمہاری سچائی کیلئے یہ داد تو بنتی ہے’۔

اداکارہحرا مانی
Comments (0)
Add Comment