نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیرِ خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

            اسلام آباد: (نیوز پلس)  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اریتھشام آدم کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، مالدیپ کی وزیرِ خارجہ  نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی جانب سے کئے گئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔ وہ اس وقت دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) میں شرکت کے لیے انٹیگوا و باربوڈا میں موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مالدیپ کی وزیرِ خارجہ اریتھشام آدم نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے حالیہ دورۂ اسلام آباد کے دوران پاکستان کی جانب سے کئے گئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر اظہارِ تشکر کیا۔ دونوں رہنمائوں  نے اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دولتِ مشترکہ کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس (سی ایچ او جی ایم) کے ایجنڈے اور کثیرالجہتی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان - مالدیپ
Comments (0)
Add Comment