گوجرانوالہ، 4 افراد کے 2 اجرتی قاتل گرفتار

گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں،پولیس

گوجرانوالہ(نیوز پلس)پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں 2 ماہ قبل قتل ہونے والے 4 افراد کے الجھے ہوئے مقدمے کی گتھیاں سلجھ گئیں۔پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث 2 اجرتی قاتلوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو یوسف نامی شخص نے بیٹے کا بدلہ لینے کے لیے ہائیر کیا تھا۔سی آئی اے پولیس نے نوشہرہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کے قتل میں ملوث 2 اجرتی قاتلوں اعجاز اور ہمایوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق اجرتی قاتلوں کو یوسف نامی شخص نے ذمے داری سونپی تھی، یوسف اور مقتولین میں دشمنی چلی آ رہی ہے۔کچھ عرصے قبل یوسف کا بیٹا یاسر قتل ہوا تو یوسف کو رنج تھا کہ اس کے بیٹے کو مخالفین نے قتل کروایا ہے، اسی کا بدلہ لینے کے لیے یوسف نے اجرتی قاتلوں کی خدمات لی تھیں۔مذکورہ قاتلوں نے 2 ماہ قبل عدالت میں پیشی سے واپس جانے والے یوسف کے مخالفین میں سے 4 افراد کو نوشہرہ ورکاں میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔گرفتار ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قتل کی واردات
Comments (0)
Add Comment