گلوکار و اداکار آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی

نئی دوست صرف علی کو پسند کرتی ہے

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکار و گلوکار آغا علی کو نئی دوست مل گئی ،نئی دوست صرف علی کو پسند کرتی ہے

حال ہی میں حنا الطاف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر آغا علی کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکار نے ایک ننھی پری کو گود میں اُٹھا ہوا ہے۔

حنا الطاف نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ آخر یہ ننھی پری کون ہے جسے آغا علی اتنی محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں لیکن اداکارہ نے تصویر کو ایک دلچسپ کیپشن دیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں حنا الطاف نے لکھا کہ ’آغا علی کو اُن کی نئی دوست مل گئی ہے۔‘حنا الطاف نے لکھا کہ ’یہ دونوں ایک دوسرے کی باتیں بہت اچھے سے سمجھ جاتے ہیں جبکہ یہ گُڑیا صرف آغا علی کو دیکھنا پسند کرتی ہے۔‘

اداکارہ کی اس خوبصورت پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد صارفین اُن کی اس پوسٹ کو لائک کرچکے ہیں۔

آغا علیاداکار و گلوکارحنا الطاف
Comments (0)
Add Comment