گالف کے سابق نمبر ایک کھلاڑی ٹائیگر ووڈز ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ٹائیگر ووڈز کی قسمت اچھی تھی جو ان کی جان بچ گئی

لاس انجیلس (نیوزپلس) گالف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ٹائیگر ووڈز لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹائیگر ووڈز کی قسمت اچھی تھی جو ان کی جان بچ گئی۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈز بدھ کی صبح لاس اینجلس میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے، ان کے پیر میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔

انہیں حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

ٹائیگر ووڈزگالفگالفر
Comments (0)
Add Comment