کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا؛ فیلڈ مارشل
دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ، آرمی چیف سید عاصم منیر
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتن الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں،بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، جنرل سید عاصم منیر کا خطاب
راولپنڈی: (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ فتن الہندوستان اور فتنہ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہاں کے عوام محب وطن، باصلاحیت اور پرعزم ہیں، بلوچستان کے عوام ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، صوبے کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفاقی، صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی اقدامات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام صوبے کے بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، نوجوان ترقی اور دیرپا استحکام کیلئے اپناکردار ادا کریں۔
آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی اسپانسرڈ فتن الہندوستان اور فتن الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ دہشت گرد تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ورکشاپ کا اختتام ایک کھلے اور معلوماتی سوال و جواب کے سیشن پر ہوا۔