چین نے امریکا کواقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی

امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی بڑھ گئی

 

بیجنگ(نیوز پلس) تائیوان کے ساتھ ایف سولہ طیاروں کا معاہدہ کا معاملہ، امریکہ اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان جاری کشیدگی بڑھ گئی۔ چین نے امریکا کواقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی۔امریکا نے تائیوان سے آٹھ ارب ڈالر کی معاہدے کی منظوری دی ہے۔ معاہدے کے تحت امریکا تائیوان کوچھیاسٹھ جنگی طیاریفراہم کرئے گا۔اسی معاہدے کے پیش نظرچین نے امریکا کی تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔چین کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ ہوا تو وہ امریکی کمپنیوں پرپابندی عائد کردے گا۔چینی وزیرِ خارجہ گنگ شوانگ نیامریکا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کی فروخت کو روکے اور تائیوان کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرے۔

ایف سولہ طیاروںبیجنگتائیوان
Comments (0)
Add Comment