چیئرمین نیب نے مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس

چیئرمین نیب کا ڈی جی نیب کراچی نجف مرزا کو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم

اسلام آ باد (نیوز پلس)چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کراچی میں مزارِ قائد اعظم محمد علی جناح کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لیتے ہوئے مزار قائد کے سامنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی نجف مرزا کو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کے دوران مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی دیکھا جائے گا۔ نیب اعلامیے کے مطابق چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں ایس بی سی اے کو آگاہ نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے نے ذمے دار افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کیا کارروائی کی اس پربھی غور کیا جائے گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبالچیئرمین قومی احتساب بیورو
Comments (0)
Add Comment