پی ایس ایل11: حیدر آباد نے ملتان سلطانز کو باآسانی ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

پی ایس ایل11: حیدر آباد نے ملتان سلطانز کو باآسانی ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔ شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر ناقابل شکست 69 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بنا سکے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی، حنین شاہ اور عاکف جاوید نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ با آسانی اپنے نام کیا اور 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی حیدرآباد کنگز مین نے ایلیمینیٹر 2 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنا لی تھی۔

پی ایس ایل11- حیدر آباد -ملتان سلطانز
Comments (0)
Add Comment