پہلے مولانا فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی۔سید مصطفی کمال

ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے

کراچی(نیوز پلس)سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پہلے مولانا فضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر ووٹ لئے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس ملک کا نظام عام شہریوں کے لیے نہیں ہے، ملک میں موجود تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں میں اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے، ضلعی سطح پر اختیارات کے بعد حالات کی بہتری ممکن ہے۔

سید مصطفیٰ کمال
Comments (0)
Add Comment