پنجاب حکومت کا صوبے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ

امراض خون کے مریضوں کے علاج کیلئے جدید ترین ادارہ قائم کرناچاہتے ہیں

لاہور(نیوز پلس) پنجاب حکومت نے صوبے میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کا منصوبہ شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے،پنجاب انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون کے قیام کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون منصوبہ آئندہ مالی سال شروع کیا جائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس اہم منصوبے کیلئے فنڈز رکھے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب نے انسٹی ٹیوٹ برائے امراض خون منصوبے کیلئے اراضی کی جلد نشاندہی کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب نے کہاہے کہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ماہرین سے رابطہ کرکے مشاورت کی جائے،انہوں نے کہا کہ امراض خون کے مریضوں کے علاج کیلئے جدید ترین ادارہ قائم کرناچاہتے ہیں۔پنجاب حکومت نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بون میروٹرانسپلانٹ سنٹر کے منصوبے کوبھی جلد فنکشنل کرنے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعلی عثمان بزدار کی منصوبے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مہیا کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
Comments (0)
Add Comment