پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2020 میں عبدالقیوم صدیقی صدر منتخب

سعید بلوچ نائب صدر اور ثاقب عباسی سیکرٹری جنرل، محمد احمد فنانس سیکرٹری، ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات، اور عبدالرؤف بزمی، امانت گشکوری اور توصیف عباسی گورننگ باڈی کے ممبران منتخب

اسلام آباد(نیوز پلس) پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات 2020 میں عبدالقیوم صدیقی صدر، سعید بلوچ نائب صدر اور ثاقب عباسی سیکرٹری جنرل، محمد احمد فنانس سیکرٹری، ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات، اور عبدالرؤف بزمی، امانت گشکوری اور توصیف عباسی گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہوگئے۔

جمعہ کے روز پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے سالانہ انتخابات 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں تین پینل ورکنگ جرنلسٹ پینل، پروفیشنل پینل اور عوامی پینل مدمقابل تھے۔ورکنگ جرنلسٹ پینل اور پروفشنل پینل کے مشترکہ امیدوار عبدالقیوم صدیقی نے عوامی پینل کے امیدوار عابد علی آرائیں کو 13 ووٹ کے مقابلے میں 27 ووٹ سے شکست دی جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر ورکنگ جرنلسٹ پینل کے ثاقب عباسی نے عوامی پینل کے غلام نبی یوسفزئی کو 7 کے مقابلے میں 34 ووٹ سے اور نائب صدر کیلئے سیعد بلوچ نے اعظم گل کو 13 کے مقابلے میں 28 ووٹ سے شکست دی. ورکنگ جرنلسٹ پینل کے پانچ امیدواران محمد احمد فنانس سیکرٹری، ابرار حسین استوری سیکرٹری اطلاعات، جبکہ گورننگ باڈی کے عبدالرؤف بزمی، امانت گشکوری، توصیف عباسی بلامقابلہ ممبر منتخب ہوئے. الیکشن کمشن کے فرائض کنور راشد حبیب کی سربراہی میں دانیال قریشی اور اختر صدیقی نے انجام دیئے۔ اسلام آباد کی صحافتی، سیاسی کمیونٹی کی جانب سے منتخب امیدواروں کو مبارکبادیں.

پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستانسالانہ انتخابات 2020
Comments (0)
Add Comment