پرویز خٹک کی سر براہی میں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی قائم

کمیٹی میں چوہدری پرویز الہی،شفقت محمود،اسد قیصر شامل

اسلام آ باد (نیوز پلس)با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آزادی مارچ کو روکنے کے لئے با ضابطہ طور پر وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی میں چوہدری پرویز الہی،شفقت محمود،اسد قیصر شامل ہیں کمیٹی کو مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کرنے کے مکمل اختیارات دئیے گئے ہیں یہ کمیٹی اب با ضابطہ طور پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ مذاکرات کرے گی تاہم مولانا فضل الرحمن نے باربار یہ کہہ کر مذاکرات سے انکار کر دیا کہ مذاکرات سے پہلے عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے مستفیٰ ہوں تب مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن پی ٹی آ ئی اس بات سے انکاری ہے

پرویز خٹکعمران خانکمیٹی
Comments (0)
Add Comment