پاک فوج نے افغان طالبان کے حملے ناکام بناتےہوئے فتنہ الخوارج اور طالبان کے 50 جنگجو ہلاک کر دیئے
افغان طالبان نے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کئے اور پاکس افغان دوستی گیٹ کو بھی اپنی طرف سے اڑا دیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک اور ژوب میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوؐ میں ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جواب کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
بیان کے مطابق 15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا، حملہ مقامی بٹی ہوئی بستیوں کے ذریعے منظم کیا گیا تھا جو شہری آبادی کی جان و مال کی پرواہ کیے بغیر انجام دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی جوابی کاراوئی میں 15 تا 20 افغان طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ، یہ صورتحال ابھی بھی برقرار ہے اور فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اٹیججنگ پوائینٹس پر اضافی تعنیاتیوں کی رپورٹس موصول ہو رہی ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ اسپن بولدک میں یہ حملہ کوئی الگ واقعہ نہیں تھا— شبِ 14/15 اکتوبر کو افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے خیبر پختونخوا کے کرم سیکٹر میں بھی پاکستانی بارڈرز پر حملوں کی کوشش کی، جنہیں بھی مؤثر انداز میں پسپا کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا جوابی کارروائی میں افغان مراکز کو بھاری نقصان پہنچا؛ 8 پوسٹس بشمول 6 ٹینک تباہ ہوئے اور اندازے کے مطابق 25 تا 30 افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے جنگجو ہلاک ہوئے۔
بیان میں افغان طالبان کے اس تاثر کو مسترد کیا گیا کہ حملہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا —اسے "گھناونا اور واضح جھوٹ” قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ طالبان انتظامیہ کے پروپیگنڈے کو عام حقائق کی جانچ سے آسانی سے بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج ملکی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لئے پختہ عزم رکھتی ہیں کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاکستان کا افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لئے سیز فائر کا فیصلہ
اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لئے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر دونوں کی باہیمی رضامندی سے آج شام چھ بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے، عارضی طور پر ، سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے
دفتر خارجہ کے مطابق اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے ۔