پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں کی بدولت پاکستان پرامن ملک بن چکا ہ

لاہور (نیوز پلس)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں کی بدولت پاکستان پرامن ملک بن چکا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید نے لاہورمیں ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے کراچی سمیت دیگر شہروں میں قیام امن کے لیے رینجرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے رینجر ز کے افسر اور جوان گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار
Comments (0)
Add Comment