پاکستان کی قندھار اور کابل میں فضائی کاروائی ، افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ
فوج نے افغان طالبان کے بٹالین ہیڈ کوارٹر نمبر4 اور 8 سمیت بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا
قندھار: (ویب ڈیسک)پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کابل میں فتنہ الخوارج کے مرکز اور لیڈرشپ کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی، شہری آبادی سے الگ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب اور کامیابی سے تباہ کیا گیا۔پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کیحملے کو مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا ہے،
پاک فوج کی سخت اور شدید جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج افغان طالبان کے جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود عزم و حوصلے کے ساتھ دفاع وطن میں مصروف ہے، شکست خوردہ افغان طالبان بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈا کا سہارا لینے پر مجبور ہے۔افغان طالبان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوسٹ شیئر کرکے جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش کی، ویڈیو میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ٹی 55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا ہے، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک حقیقت میں افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔