پاکستان میں پولیو کے تین نئے کیسز:تعداد 69 تک جا پہنچی

دو خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے سامنے آیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)پاکستان میں پولیو تیزی سے پھیلنے لگا، تین نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیو پروگرام کے مطابق ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے دو خیبر پختونخوا اور ایک سندھ سے سامنے آیا۔کے پی کے میں کیسز بنوں اور لکی مروت سے رپورٹ ہوئے جہاں بنوں کے علاقے زلول خیل کی 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا۔ لکی مروت میں ایک 18ماہ کے بچے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے رواں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 52 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 23کیس بنوں سے رپورٹ ہوئے۔اسی طرح ایک کیس صوبہ سندھ سے منظر عام پر آیا جہاں 31ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 69 تک پہنچ گئی۔

پولیوتین نئے کیسز
Comments (0)
Add Comment