پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ایکسینج ٹریڈڈ فنڈ پیش کرے گا۔سلیمان مہدی

ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد مارچ کے اختتام تک پیش کردیاجائے گا

کراچی (نیوز پلس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاری کے لیے ایکسینج ٹریڈڈ فنڈ پیش کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سلیمان مہدی نے کہا کہ ایس ای سی پی کی منظوری کے بعد مارچ کے اختتام تک پیش کردیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ کو دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، وہ اپنی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری کی اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلمان مہدی نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو کیپٹل سرمایہ کاری کے لئے اپنی حکومت سے اجازت لینا پڑتی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینجچیئرمین سلیمان مہدی
Comments (0)
Add Comment