وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ واسے سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے جنوبی کورین وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ واسے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے جنوبی کورین وزیر خارجہ کو آ گاہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ 25 روز سے بد ترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو اغواء کر رہی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، بھارتی حکومت حقائق کو دنیا کی نظر سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جنوبی کورین ہم منصب کانگ کیونگ واسےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
Comments (0)
Add Comment