وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ٰ محمود خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی ملاقات

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم قانونی امور پر مشاورت

پشاور (نیوز پلس) خیبرپختونخو ا کے وزیر اعلی ٰ محمود خان سے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین انصاف لائرز فورم شاید نسیم گوندل اور صوبائی وزیر قانون سلطان محمد بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے اہم قانونی امور پر مشاورت کی۔وزیر اعلی ٰ کے پی کے نے ڈاکٹر فروغ نسیم اور موجود دیگر رہنماوں کو یقین دہانی کرائی کہ وکلاء کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخو اوزیر اعلی ٰ محمود خان
Comments (0)
Add Comment