وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے علیحدہ گرڈ اسٹیشن کا اعلان

پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(نیوز پلس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے لیے علیحدہ گرڈ اسٹیشن بنے گا۔اس کے ساتھ ساتھ پاورڈویژن نے منصوبے کے لیے پی سی ون تیارکرنے کی بھی ہدایت کردی۔بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ اسٹیشن بنایا جائے گا۔ گرڈ سٹیشن کے ساتھ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی، یہ ٹرانسمیشن لائن 49 کلو میٹر طویل ہوگی اور اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔سردار عثمان بزدارنے کہا کہ پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔گرڈ اسٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

سردار عثمان بزداروزیراعلی پنجاب
Comments (0)
Add Comment