وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی پنجاب میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت

انسداد پولیو کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں ہوگی

لاہور (نیوز پلس)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب میں انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے چلانے کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ انسداد پولیو کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی،اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو کیخلاف جنگ ہر صورت جیتنی ہے، جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ میں موجود انسدادِ پولیو ٹیموں کی مو?ثر مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ انسداد ِپولیو مہم کیلئے وضع کردہ پلان پر 100 فیصد عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں انسدادِ پولیو کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے، جس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سردار عثمان بزدارنے کہاکہ ہم اپنے بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے ہر صورت بچائیں گے، انہوں نے والدین سے بھی کہاکہ وہ اپنے بچوں کو انسداد ِپولیوکے قطرے لازمی پلائیں۔

انسداد پولیو مہموزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار
Comments (0)
Add Comment