وزیراعظم نے پی ایس ایل 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم نے پی ایس ایل 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت  دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  پی ایس ایل 11 کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی شرکت کی اجازت دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے تمام پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی۔ محسن نقوی کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک اور انتظامی سہولیات بہتر رہیں۔

اس سے قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے پلے آف مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی۔ اس کے بعد بدھ کو لاہور میں پہلا ایلی منیٹر کھیلا جائے گا جس میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گی۔

دوسرا ایلی منیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 11وزیراعظم شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment