وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چھ آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی

اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بھی منظوری

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے چھ آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری اورنیب ترمیمی آرڈیننس کی بھی منظوری دی ہے۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے تحت 50 ملین سے زیادہ کی کرپشن کے ملزم کو تفتیش کیلئے سی کلاس میں رکھا جائے گا۔خواتین کے وارثت میں حق کے حوالے سے متعقلہ قانون میں ترمیم، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 میں بھی ترمیم اور سستے مکانات کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے قرض کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ارسا کے رکن کی تقرری کی بھی منظوری دے دی جبکہ اداروں کے سربراہوں کی تقرریوں کا معاملہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی غیرحاضری کے باعث موخر کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کا تذکرہ بھی ہوا جس پر وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ اسپتالوں میں اصلاحات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے

اجلاسوزیراعظم عمران خانوفاقی کابینہ
Comments (0)
Add Comment