اسلام آ باد (نیوز پلس)امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو مستحکم کردیا ہے۔اپنے جاری کردہ ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ جون تک مہنگائی پر بھی قابو پالے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قرضوں کو فضول کام پر نہیں بلکہ ٹیکنالوجی اور معیشت پر لگائیں گے۔