وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے

اسلام آ باد(نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔ٹوئٹر پر دئیے گئے اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام، عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا، پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب ان کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے، انشاء اللہ پاکستانی عوام کی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے، ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے، آمین۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
Comments (0)
Add Comment