میاں نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا اور میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں بلایا۔رانا مشہود

ی زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا

 

لاہور(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء اور سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد پنجاب یوتھ فیسٹیول اسکینڈل کی تفتیش کے نوٹس پر نیب لاہور کے رو برو پیش ہو گئے۔ نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم کے رو برو پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا اور میں پوچھتا ہوں مجھے کیوں بلایا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب نے خود ٹی وی پروگرام میں کہا کہ میرے خلاف انکوائری بند کر دی گئی ہیں لیکن پھر بھی نوٹس بھجوانا سمجھ سے بالاتر ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے۔ کبھی زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔ صرف حکمرانوں کے سامنے غریب عوام کی آواز اٹھاتا ہوں جس کی سزا دی جارہی ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنا غیرقانونی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن )پنجاب یوتھ فیسٹیول اسکینڈلرانا مشہود احمدنیب لاہور
Comments (0)
Add Comment