مہمند اور وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیاں، 37 خوارج جہنم واصل

مہمند اور وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائیاں، 37 خوارج جہنم واصل

تشکیل بھیجنے کا مقصد سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کرکے دہشتگردی پھیلانا تھا

مہمند (نمائندہ خصوصی)پاک فوج نے مہمند میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے تشکیل میں آنے والے 30 خوارج ہلاک کر دیے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی کے باعث افغان طالبان فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کرکے دہشتگردی پھیلانا تھا۔

 ذرائع کے مطابق دراندازی پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے باعث ہزیمت کا بدلہ لینے کی ناکام کوشش تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن  جاری تھا اور مزید خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔شمالی وزیرستان کے علاقے ابا خیل میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 14 اکتوبر کو اباخیل میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی گئی، جس کے دوران دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناکر 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک کیے گئے خوارج علاقے میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

آئی ایس پی آرپاک - سیکورٹی - فورسزمہمند -وزیرستان
Comments (0)
Add Comment