ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر پر موبائل فون ر جسٹریشن سروس دستیاب۔پی ٹی اے

موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اور زونل دفاتر میں یہ سہولت 20 ستمبر 2019بروز جمعہ تک دستیاب رہے گی

اسلام آباد(نیوز پلس)موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے خواہشمند صارفین کی آسانی کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے فرنچائزز /کسٹمر سروس سینٹروں پر موبائل رجسٹریشن سرو س مہیا کر دی گئی ہے۔ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے حوالے سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر اور زونل دفاتر میں یہ سہولت 20 ستمبر 2019بروز جمعہ تک دستیاب رہے گی۔ موبائل کمپنیوں کے تمام فرنچائزز اور کسٹمر سروس سینٹرز کی فہرست https://dirbs.pta.gov.pk/facilitation-center پرموجود ہے۔ موبائل ڈیوائسزکی رجسٹریشن *8484# پر ایس ایم ایس یا پی ٹی اے کی ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/drs/. کے ذریعے بھی کرائی جا سکتی ہے۔ صارفین موبائل ڈیوائس کی تمام آئی ایم ای آئی (ڈوول سم) رجسٹرڈ کرائیں۔عوام الناس کو اس حوالے سے مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمیشہ پی ٹی اے اپرووڈ موبائل ڈیوائس خریدیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹیموبائل ڈیوائس
Comments (0)
Add Comment