مریم نفیس شادی کے بندھن میں بند گئیں

اداکارہ نے اپنی تصاویر شوہر کے ہمراہ انسٹا گرام پر شئیر کیں

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکارہ مریم نفیس نے 27 رمضان المبارک کوشادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ نے نے سماجی رابطے انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔

مریم نفیس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گئیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس کو گلابی فراک جبکہ ان کے شوہر کو سفید کرتا شلوار میں ایک دوسرے کے ہمراہ بے حد خوش دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بیوٹیشن، نکاح کے جوڑے کی ڈیزائنر سمیت فوٹوگرافرز کا بھی شکریہ اداکیا۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکارہمریم نفیس
Comments (0)
Add Comment