مائیکل ایتھرٹن کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز

مائیکل ایتھرٹن کی آئی سی سی کو پاک بھارت میچز نہ کرانے کی تجویز

آئی سی سی کے عالمی مقابلوں میںپاک بھارت میچز نہ کروائے جائیں،سابق انگلش کپتان

 لندن:  انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے ایشیا کپ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظرآئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز دے ڈالی۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے مگر وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں مزیدکمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طورپر بڑا اثر ہے اور اس مقابلے کی وجہ سے ہی شاید ایک اندازے کے مطابق موجودہ سرکل میں براڈ کاسٹ رائٹس3ارب ڈالرز کے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ بارڈر ٹینشن کیلئے پراکسی بن گیا ہے، پہلے کرکٹ کو ڈپلومیسی کے پہیے کے طور لیا جاتا تھا لیکن اب یہ واضح طور پر کشیدگی اور پروپیگنڈا کیلئے پراکسی ہے۔

مائیکل ایتھرٹن نے مزیدکہا کہ دونوں ٹیموں کے میچز کا ایونٹس میں انتظام کرنے کا بہت چھوٹا جواز ہے اور یہ جواز ہمیشہ مالی طور پر بیان کیا گیا، آئندہ سرکل میں ڈراز شفاف ہونے چاہئیں۔

پاک - بھارت - کرکٹسابق انگلش کرکٹرمائیکل ایتھرٹن
Comments (0)
Add Comment