عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر فلاحی کاموں پر لگایا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی

ہم نے اپنے دور میں کام کئے لیکن ڈھول نہیں پیٹے

لاہور (نیوز پلس)مسلم لیگ (ق) کے اہم رہنما ء اوراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر فلاحی کاموں پر لگایا ہم نے اپنے دور میں کام کئے لیکن ڈھول نہیں پیٹے۔لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں کسی بھی فلاحی کام کو ادھورا نہیں چھوڑا،ہمیشہ اللہ پر بھروسہ کیا اور قوم کی خدمت کرتے رہے، بھیک مانگنے والے بچوں کی بہتر زندگی کیلئے بھرپور کام کیا اور بچوں سے ایسا کام کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔

چوہدری پرویز الٰہی
Comments (0)
Add Comment