عمران اشرف نے کیریئر میں کوئی مدد نہیں کی، سب کچھ اپنی محنت سے حاصل کیا: عباس اشرف

عمران اشرف نے کیریئر میں کوئی مدد نہیں کی، سب کچھ اپنی محنت سے حاصل کیا: عباس اشرف

 پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عباس اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی اور معروف اداکار عمران اشرف نے انہیں شوبز میں متعارف کرانے یا کیریئر بنانے میں کسی قسم کی مدد نہیں کی، بلکہ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عباس اشرف نے اپنے فنی سفر، خاندانی حمایت اور اداکاری کے شوق سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

عباس اشرف نے بتایا کہ انہیں بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا، تاہم کیریئر کے آغاز میں ان کی والدہ اس شعبے میں آنے کے حق میں نہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ عمران اشرف پہلے ہی شوبز انڈسٹری میں کامیاب اداکار تھے، اس کے باوجود والدہ انہیں اداکاری اختیار کرنے سے روکنا چاہتی تھیں۔

انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک روز والدہ نے فون پر بتایا کہ انہوں نے خانہ کعبہ کے سامنے دعا کی ہے کہ وہ اداکاری چھوڑ کر کسی اور شعبے کا انتخاب کریں۔ عباس کے مطابق انہوں نے مسکراتے ہوئے والدہ کو جواب دیا کہ ان کی دعا قبول ہوگئی ہے کیونکہ انہیں ایک ٹی وی چینل سے کام کی پیشکش موصول ہوچکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عباس اشرف نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے بڑے بھائی عمران اشرف سے اداکار بننے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انڈسٹری میں متعارف کرانے میں مدد مانگی تو عمران اشرف نے صاف انکار کردیا۔

عباس اشرف کے مطابق عمران اشرف نے انہیں کہا، "اپنی محنت سے آؤ، میں بھی اپنی محنت سے یہاں تک پہنچا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھائی کی یہی بات ان کے لیے حوصلہ افزائی بن گئی، جس کے بعد انہوں نے مسلسل محنت کی، مختلف اشتہارات میں کام کیا اور پھر ڈراموں میں اداکاری کے مواقع حاصل کیے۔ آج وہ اپنے فنی سفر کو اپنی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

عباس اشرفعمران اشرف
Comments (0)
Add Comment