تہران (نیوز پلس) ایران نے سعودی عرب سے جاری حالیہ کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا۔ جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں، براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر خاعجہ جواد ظریف نے مزید کہاکہ ہتھیار خریدنا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں، سعودی عرب کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانے چاہئے اور امریکا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔