Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعوی عرب کشیدگی:ایران کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں۔وزیر خارجہ جواد ظریف

تہران (نیوز پلس) ایران نے سعودی عرب سے جاری حالیہ کشیدگی میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے سعودی عرب سے جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کو سراہا۔ جواد ظریف نے کہا کہ سعودی عرب سے بات چیت کے علاوہ کوئی دوسری چوائس نہیں، براہ راست یا ثالث کے ذریعے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر خاعجہ جواد ظریف نے مزید کہاکہ ہتھیار خریدنا سیکیورٹی کی ضمانت نہیں، سعودی عرب کو ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بنانے چاہئے اور امریکا پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More