دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا مرکز اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
جارحیت کی صورت میں اس بار ہم بھارتی سرزمین کے دور دراز ترین حصوں کو نشانہ بنائیں گے، پاک فوج
ترجمان پاک فوج نے بھارت کے اعلیٰ سیکیورٹی اسٹیلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل دے دیا
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی اداروں کی اعلی قیادت کے غیر حقیقی، اشتعال انگیز اور جنگی جنون پر مبنی بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارت ایک بار پھر جارحیت کیلئے من گھڑت بہانے تراشنے کی کوشش کر رہا ہے، ایسے بیانات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارت نے خود کو مظلوم اور پاکستان کو منفی انداز میں پیش کرنے کا فائدہ اٹھایا ہے، درحقیقت بھارت جنوبی ایشیا اور اس سے آگے تک تشدد کو ہوا دینے اور دہشت گردی کو فروغ دینے میں ملوث رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا یہ بیانیہ اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے،آج دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور خطے میں عدم استحکام کے مرکز کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگی تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا،شاید بھارت اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کے ملبے کو بھول چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت طویل فاصلے تک مار کرنیوالے پاکستانی ہتھیاروں کو بھی بھول چکا ہے، یادداشت کی کمزوری کا شکار بھارت بظاہر نئی محاذ آرائی چاہتا ہے
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی اداروں کے جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹ کیے ہیں، یہ غیر ذمے درانہ بیانات جارحیت کے لیے من گھڑت بہانوں کی نئی کوشش ہے، ایسے بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن کو سنگین خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو منفی انداز میں پیش کر کے اور پاکستان پر الزامات لگا کر خود کو مظلوم ظاہر کرنے کا کارڈ کھیل رہا ہے حالانکہ خطے میں تشدد کو ہوا دے کر بھارت نے اصل میں خود ہی دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا یہ بیانیہ اب کافی حد تک بے نقاب ہو چکا ہے، دنیا دیکھ چکی ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ بھارت کا ہی ہے، دنیا بھارت کو علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کر چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارتی جارحیت نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ دہانے تک پہنچا دیا تھا ، بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں اور اپنے تباہ شدہ لڑاکا طیاروں کو بھول گیا ہے ۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اجتماعی بھول کا شکار ہو اب ایک نئے تصادم کی خواہش میں مبتلا دکھائی دیتا ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع، بھارتی فوج اور بھارتی فضائیہ کے سربراہوں کے انتہائی اشتعال انگیز بیانات سامنے آئے ہیں، یہ بیانات واضح انتباہ دیتے ہیں کہ مستقبل کا تنازع انتہائی تباہ کن نتیجے کا باعث بن سکتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر جنگ کا نیا دورِ شروع ہوتا ہے تو پاکستان پیچھے نہیں رہے گا، ہم پوری قوت اور پختہ عزم کے ساتھ کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا پابندی کے بغیر جواب دیں گے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی نئے نارمل کے قیام کی کوشش کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان نے جواب کا نیا نارمل قائم کر دیا ہے اور پاکستان کا یہ نیا نارمل تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ جارحیت کے جواب میں پاکستان کی عوام اور افواج ہر کونے و کنارے تک لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس بار ہم جغرافیائی عدم حساسیت کے تصور کو چکنا چور کر دیں گے، اس بار ہم بھارتی سرزمین کے دور دراز ترین حصوں تک کو نشانہ بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک پاکستان کو نقشے سے مٹانے کی بات ہے تو بھارت کو معلوم ہو کہ مٹانا دوطرفہ ہو گا۔